بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 4افراد زخمی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)شاد باغ کے علا قہ علی چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق چھت بانس، کچی مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد متاثر ہوئے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28سالہ عمران ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
