جنگ کے آغاز سے ابتک 9ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں؛ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں،مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہئے،جنگ کے آغاز سے ابتک 9ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے کے پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا، مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے ،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ۔
مارکو روبیو کا مزید کہناتھا کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں،امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ترجیح ہے،ایران کے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
