ایرانی حملے،سٹار فٹبالر رونالڈو سعودی عرب سے کوچ کر گئے 

    ایرانی حملے،سٹار فٹبالر رونالڈو سعودی عرب سے کوچ کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حملوں کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔برطانوی خبار کے مطابق یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ رونالڈو کا خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

ایرانی حملے

مزید :

صفحہ اول -