سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست پر جلد فیصلے کا حکم

 سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست پر جلد فیصلے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی مقاصد کیلئے مختص گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی جگہ واپس لینے کیخلاف درخواست پر سماعت،جسٹس چودھری محمد اقبال نے سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلے کا حکم دیدیا،میاں داؤد ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی واپس لینے کا بیان دیا ہے،  وزیر دفاع کے بیان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جگہ چھیننا چاہتے ہیں،  طے شدہ قانونی اصول ہے کہ تعلیمی مقاصد کیلئے ایک مرتبہ مختص جگہ واپس نہیں لی جا سکتی، استدعا ہے کہ عدالت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے انتظامیہ کو اس تنازع پر حتمی فیصلہ کرنے دیں، ممکن ہے کہ انتظامیہ یہ تجویز مسترد کر دے۔

فیصلے کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -