آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے بارے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ 90 دن میں دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔دوران سماعت جج جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے سے شہر کی تباہی ہو جاتی ہے، پرانے اور بڑے شہروں میں رہائشی پلاٹس کمرشل میں تبدیل نہیں ہوتے، کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو معاملے پر 90 دن میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔دورانِ سماعت جسٹس حسن رضوی نے وکیل کے منشی کے عدالت سے مخاطب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے سے شہر کی تباہی ہو جاتی ہے، ایک گھر میں 5 سے 6 لوگ رہتے ہیں، پلاٹ کمرشل میں تبدیل ہونے پر وہاں پورا بازار بن جاتا ہے۔ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ سبھی بھگت رہے ہیں۔بعدازاں معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا گیا۔

فیصلہ کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -