سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ م نیپرا نے ملک بھر کیلئے 35پیسے فی یونٹ مہنگی کردی 

      سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ م نیپرا نے ملک بھر کیلئے 35پیسے فی یونٹ مہنگی کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والی سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری  دی گئی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ  اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، اضافے کا بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی کی گئی تھی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2025  تا فروری 2026 تک  کے  لیے تھا۔

 بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ آخر -