کوہستان مالیاتی سکینڈل،ایک اور ملزم کی پلی بارگین کیلئے درخواست 

      کوہستان مالیاتی سکینڈل،ایک اور ملزم کی پلی بارگین کیلئے درخواست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔ ملزم جبران ملک نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نمبر 3میں جمع کرائی ہے۔احتساب جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت نیب کی حراست میں ہے۔ نیب کا الزام ہے کہ درخواست گزار کے اکانٹ میں 49.125 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ درخواست گزار بغیر کسی دبا ؤکے نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتا ہے،درخواست گزار 3 اقساط میں پلی بارگین چاہتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو درخواست پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دیں۔ نیب کے متعلقہ حکام کو بھی درخواست پر نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کے احکامات دیے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے درخواست ڈی جی نیب کے پی کو ارسال کردی۔

کوہستان سکینڈل 

مزید :

صفحہ آخر -