پاکستان مسائل میں پھنس گیا، حکومت مفاہمتی عمل شرو ع کرے، پی ٹی آئی اسیران 

  پاکستان مسائل میں پھنس گیا، حکومت مفاہمتی عمل شرو ع کرے، پی ٹی آئی اسیران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(این این آئی)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے قومی مفاہمت کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے حکومت کو فوری قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے یہ بیان اپنے وکیل کے ذریعے جاری کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ، افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بگڑتی صورتحال، امریکی اور اسرائیلی حملہ ایران پر مذاکرات کے دوران، اور تہران کی جوابی کارروائی نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حالیہ معاشی استحکام پر فوری اثر ڈالیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں بڑھتی کشیدگی ہمارے ترسیلات اور سرمایہ کاری کے ماحول پر منفی اثر ڈالے گی،انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرے اور کہا کہ قومی مفاہمت وقت کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھارت کے فیصلے پر بھی تشویش ظاہر کی کہ وہ انڈس واٹرز ٹریٹی کو موخر رکھے ہوئے ہے،جہلم اور چناب ندیوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستان اندرونی طور پر پانی کے منصوبوں پر اتفاق رائے نہ کر سکا جسے نہ صرف خطرناک بلکہ زرعی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

پی ٹی آئی اسیران 

مزید :

صفحہ آخر -