کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
کراچی(آئی این پی)کراچی امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے تین مقدمات سرکارکی مدعیت میں درج کرلئے۔مقدمات میں قتل،اقدام قتل دہشتگردی اورہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں،ڈاکس تھانیمیں پولیس انسپکٹرنند لال کی مدعیت میں درج کیاگیا۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ امریکی قونصل خانے کے باہراحتجاج کیاگیا،کچھ افراد قونصل خانے میں گھس گئے،مظاہرین نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی،ہجوم میں شامل چند عناصر نے فائرنگ کی، شرپسندافراد نے ٹریفک پولیس چوکی کو آگ لگائی،احتجاج کے دوران ملزمان نے بکتر بند کو بھی جلا ڈالا۔
مقدمہ درج
