لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی،لاہور ہائیکورٹ کے ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس

لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی،لاہور ہائیکورٹ کے ڈی ...
لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی،لاہور ہائیکورٹ کے ڈی سی گجرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واپس نہ دلوانے پر ڈی سی گجرات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ  لگتا ہے ایسے کیسوں کی سماعت کیلئے سپیشل بنچ بنانا پڑے گا، ایسے لوگوں کو گرفتار کریں گے تو حالات شاید ٹھیک ہو جائیں ،لگتا ہے دو چار ڈپٹی کمشنرز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ڈی سی کی جانب سے وکلا کے پیش ہونے پر اظہارناراضی  کیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔