ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ...
ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کولکتہ میں جنوبی افریقہ  اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
 ایونٹ میں جنوبی افریقہ  کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست ٹیم کے طور پر داخل ہوئی ہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے اپنے تمام 4 میچز میں فتح حاصل کی، اُس نے نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو شکست دی۔

سپر  8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دو چار کیا۔

ان تمام کامیابیوں کے باوجود جنوبی افریقہ  کی ٹیم میں ایک خامی یہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنا ردھم کھو دیتی ہے اور فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے آؤٹ ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس نے پہلے مرحلے میں 3 میچز جیتے جبکہ سپر 8 مرحلے میں ایک، ہارا، ایک جیتا اور ایک بارش کے باعث غیرفیصلہ کن رہا، کیوی ٹیم میں خاص بات آل راؤنڈرز کی بھرمار ہے، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -کھیل -