مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں

مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں
مشرق وسطیٰ میں جنگ، پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ کے 8ممالک کی فضائی حدود 5ویں روز بھی معطل رہیں،مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث  پاکستان سے آج بھی 166پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا، کراچی سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور ابوظہبی کی 37پروازیں منسوخ ہو گئیں۔اسی طرح لاہور سے کویت، دبئی، دوحہ، ابوظہبی اور بحرین کی 32پروازیں ،اسلام آباد سے بغداد، بحرین، کویت، العین، ابوظہبی، دوحہ اور شارجہ کی 37پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظہبی ، راس الخیمہ کی 18پروازیں ،فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظہبی کی 16پروازیں ،ملتان سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی 18پروازیں ،کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔