پاکستان سپر لیگ 11کا آغاز 26مارچ سے ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ قومی لیگ کی افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا جبکہ حتمی شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے جس کے لئے پشاور کی گراؤنڈز کا جائزہ لیا جارہا ہے ا س حوالے سے لیگ کے سی ای اوسلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا اس حوالے سے فرنچائزکے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔
