پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری

پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوگئی ہے۔مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 2 ہزار 33 تھی۔چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو 2 ہزار 237 کر دیا ہے، جس کی بناء پر پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں 14 سے 12 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔