پاک افغان کشیدگی، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ راولپنڈی منتقل

پاک افغان کشیدگی، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ راولپنڈی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک افغان کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مارچ سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پنڈی منتقل کردیا ہے، پشاور کو صرف سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی ملے گی کرکٹ بورڈ نے پشاور کو عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور عمران خان کرکٹ سٹیڈیم انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز 5 مارچ سے 14 مارچ تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے، 16 مارچ کو دو سیمی فائنل اور 17 مارچ کو فائنل پشاور میں ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور سے منتقل کرنے کی کیا وجہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث میچز منتقل کیے گئے ہیں۔