شاداب خان ٹیم کی قیادت کے اہل ہیں، شاہد آفریدی

    شاداب خان ٹیم کی قیادت کے اہل ہیں، شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاداب خان قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے برا انتخاب نہیں ہیں،موجودہ حالات میں آل راؤنڈر ایک مناسب آپشن ہیں۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان طویل ورکنگ ریلیشن شپ کپتانی کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بشرطیکہ یہی کوچنگ سیٹ اپ برقرار رہے۔

انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں دونوں کے ساتھ گزارے گئے وقت کو ایک اہم عنصر قرار دیا۔ اور کہا کہ شاداب خان اور مائیک ہیسن کافی عرصے سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایک ساتھ ہیں،اگر یہی کوچ برقرار رہتے ہیں تو شاداب خان کپتان بن سکتے ہیں۔