مسلم امہ متحد ہو کر صیہونیت کا مقابلہ کرے،خالد مسعود سندھو

مسلم امہ متحد ہو کر صیہونیت کا مقابلہ کرے،خالد مسعود سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعو د سندھو نے کہا ہے کہ پانی سر سے گزر چکا، مسلم امہ متحد ہو کر صہیونیت کا مقابلہ کرے۔ مسلم ملک ایک دوسرے کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے بجائے دشمن کو جواب دیں،او آئی سی اور دیگر مسلم فورمز کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، مرکزی ترجمان تابش قیوم،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے بھی خطاب کیا، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ عالمی نظام میں طاقت، وسائل اور زمین پر قبضے کی دوڑ نے امن کو شدید نقصان پہنچایا ہے، طاقت، زمین اور وسائل پر قبضوں، جدید اسلحہ سے لیس جنگوں نے دنیا کا امن برباد کردیا۔

، مسلم امہ کو متحد ہو کر اسرائیلی اور صہیونی عزائم کا مقابلہ کرنا ہوگا، مشرق وسطی میں حالیہ جنگ کو یہیں نہ روکا گیا تو پورا خطہ جنگ کی تبا ہ کا ری کاسامنا کرے گا۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ رمضان المبارک کے مہینے میں وسیع پیمانے پر عوام کے لیے سحرو افطار کا پروگرام چلا رہی ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا معاشرے سے انتشار،تقسیم ختم کرنیکے لئے کردار ادا کرے، ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے ایک قوم کا کردار ادا کرنا ہو گا،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہناتھا کہ مرکزی مسلم لیگ کراچی میں میگا پراجیکٹ چلا رہی ہے جس کا تعلق رمضان اور رمضان کے علاہ دیگر مہینوں سے بھی ہے۔ معذور افراد کے لئے بھی مرکزی مسلم لیگ پیکج لائی ہے،بے روزگاروں کو آسان اقساط پر روزگار مہیا کر رہے ہیں، خدمت کا یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا.