داتا دربار تاریخی منصوبہ بروقت مکمل کریں گے،احسان بھٹہ

  داتا دربار تاریخی منصوبہ بروقت مکمل کریں گے،احسان بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمہ اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے افسران کو ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔،داتا صاحب ؒ کا تاریخی پراجیکٹ بھی مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ منصوبہ لاہور کی روحانی فضا اور شہری ڈھانچے کی بہتری کے لئے ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ کے وژن کے تحت ایل ڈی اے، ٹیپا، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ، داتا دربار کے سامنے جدید بیٹھک ایریا، پیدل راستوں کی اپگریڈیشن، پیدل انڈر پاس، نئی پارکنگ، داتاؒ دربار سے آزادی چوک تک سڑک کی بحالی شامل ہے۔

، موہنی روڈ کی توسیع، لینڈ اسکیپنگ، آرائشی کام، سٹریٹ لائٹس اور سائن ایج شامل ہیں۔

 حضرت میاں شیر محمد شرقپوری ؒ دربار شریف کا گرے سٹرکچر مکمل۔ وزیر اعلیٰ شرائنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بجٹ میں،اوقاف کے لئے تین ارب سے زیادہ کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوا،جس میں اوقاف کی 38 نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں، اس کے ساتھ اوقاف کی 10 آن گوئنگ سکیموں کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے،جن میں ترقیاتی منصوبہ جات دربار حضرت بی بی پاکدامن فیز۔IIمالیتی 496 ملین، بر دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ فیز۔ IIمالیتی 200 ملین روپے ہیں۔یاد رہے کہ چند دنوں قبل سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے لاہور کے اہم ترقیاتی منصوبہ جات عالمگیری بادشاہی مسجد،دربار حضرت میاں میر ؒ اور دربار حضرت بی بی پاکدامن ؒ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیاتھا۔ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف پنجاب رفیق نور وٹو نے جاری ترقیاتی پروگرامزپر بریفنگ دی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ کہ مذہبی سیاحت کا فروغ،مزارات کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی ورثہ کی بحالی کے لئے حکومت پْر عزم ہے۔ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب نے کہا کہ بادشاہی مسجد کا حفاظت پاپوش ایریا،سوینئر ز سٹالز، لائبریری ہال اور گیلری تبرکات مقدسہ کے حفاظتی جنگلہ کی تعمیر اعلیٰ میعار کی ہوگی۔