رمضا ن بازاروں میں گوشت کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم
لاہور (لیڈی رپورٹر)رمضان بازاروں میں گوشت کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستی،مٹن نایاب، ذرائع کے مطابق چکن رمضان بازار میں فی کلو 457 روپے میں دستیاب، اوپن مارکیٹ میں 468 روپے فی کلو فروخت اسی طرح بیف کا سرکاری ریٹ 800 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ رمضان بازار میں یہ 750 روپے فی کلو مل رہا ہے۔مزید برآں مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو ہے، لیکن اوپن مارکیٹ اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں یہ 2800 سے 3200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ رمضان بازاروں کے لیے بیف اور مٹن کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں، لیکن زیادہ تر بازاروں میں یہ گوشت دستیاب نہیں۔
