پنجاب بھر میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام سی ای اوز کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مراسلے کے مطابق منتخب امیدواروں کو 24 فروری سے 31 مئی کے دوران بھرتی آرڈرز جاری کرنے کے بعد رپورٹ بھیجی جائے۔
