لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
لاہور(پ ر) اقرا ء کلب کی ہفتہ وار نشست میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سورہ بقرہ کی آیت 184 پر گفتگو ہوئی، لاہور پریس کلب میں نشست کی صدارت سینئر صحافی نادر رانا نے کی جبکہ عدنان لودھی نے تلاوت قرآن کریم اور شجاعت حامد نے نعت رسول کریم ؐ سے نشست کا آغاز کیا،شرکا ء نے کہا روزہ ہمارے اندر قوت برداشت اور صبر جمیل پیدا کرتا ہے جس کا عملی مظاہرہ افطاری اور رمضان المبارک کے بعد بھی جاری و ساری رہنا چاہیے، یہی اس ماہ مقدس کا حقیقی فلسفہ ہے،قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور میاں شبیر نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،بعد ازاں ناصر غنی نے امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہداء کیلئے بلندی درجات اور اتحاد بین المسلمین کی دعا کی۔
