سربراہان مملکت کو نشانہ بنانا جہالت کی انتہا،فاروق الطاف
لاہور (پ ر) چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ و سینئر وائس چیئرمین ادارہ نظریہ پاکستان میاں فاروق الطاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سربراہانِ مملکت کو نشانہ بنانا انسانی جہالت کی انتہا ہے‘ ر وایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاتا۔ایسا کرنا انسانیت کی تذلیل ہے اور جو عناصر اس کے مرتکب ہوئے ہیں وہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر اور ہمت عطا فرمائے۔
