سی آئی اے نے مبینہ طورپر ایران میں اندرونی بغاوت کو ہوا دینے کے لیے ملک میں موجودکردجنگجوؤں کومسلح کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا، ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت ہوچکی: سی این این
واشنگٹن (ویب ڈیسک) سی آئی اے نے مبینہ طورپر ایران میں اندرونی بغاوت کو ہوا دینے کے لیے ملک میں موجودکردجنگجوؤں کومسلح کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا، یہ بات اس پیش رفت سے باخبر کئی لوگوں نے سی این این کو بتائی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایرانی اپوزیشن گروپ اورعراق میں کردش قیادت سے ممکنہ عسکری مدد کے حوالے سے بات چیت کی ہے،اور اب جنگ شروع ہونے کے بعد کئی کرد گروپوں نے اپنے بیانات جاری کیے ہیں جن میں حملے اور ایرانی ملٹری حکام سے نمٹنے کی بات کی گئی۔
اس کے بعد ایران نے بھی کرد عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی شروع کردی اور منگل کو بتایاہے کہ ان کے ٹھکانوں کو درجنوں ڈرون سے نشانہ بنایاگیا۔
