پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن 11 کا نیا لوگو جاری کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن 11 کا نیا لوگو جاری کردیا۔
پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نےسیزن 11 کا آفیشل لوگو جاری کر دیا ہے، جسے ٹیم نے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔
New look to define the #NewEra!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2026
Presenting the most awaited HBL PSL 11 official logo. 8 teams are ready—are you?
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/iKZjnq9JPE
پاکستان سپر لیگ کےسی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی،سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
