علیمہ خانم کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی

علیمہ خانم کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی
علیمہ خانم کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
 نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق مقدمہ کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

مقدمہ کی سماعت پر ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس کے باعث مقدمہ میں استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیل صفائی کی جرح نہ ہو سکی جبکہ مقدمہ میں مجموعی طور پر 17گواہان پر وکیل صفائی جرح مکمل کر چکے ہیں۔

عدالت نے ملزمہ کی حاضری سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے مقدمہ کی سماعت پیر کر دی۔