آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن
آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 

 صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بناکر بڑا جمپ لگایا،  بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما بدستور نمبر ون، برتری صرف 26 پوائنٹس رہ گئی۔  بھارت کے ایشان کشن چوتھے اور تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔  زمبابوے کے برائن بینیٹ چھ درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر آگئے

 بولرز رینکنگ میں ورون چکرورتی کی برتری کم ہوکر 18 پوائنٹس رہ گئی،  پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ،  جسپریت بمراہ ساتویں جبکہ ارشدیپ سنگھ 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

 آل راؤنڈرز میں سکندر رضا بدستور پہلے نمبر پر براجمان،  ہاردک پانڈیا ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ، محمد نواز ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آگئے۔

مزید :

کھیل -