نازک وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بریفنگ سے غیر حاضر رہنا واضح ثبوت ہے کہ اپوزیشن کو ملک کی سلامتی سے زیادہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کی فکر ہے،محسن رانجھا

نازک وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بریفنگ سے غیر حاضر رہنا واضح ...
نازک وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بریفنگ سے غیر حاضر رہنا واضح ثبوت ہے کہ اپوزیشن کو ملک کی سلامتی سے زیادہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کی فکر ہے،محسن رانجھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما اور رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے خطے کی سنگین صورتحال اور پاکستان کی قومی سلامتی کے معاملات پر آج وزیرِاعظم ہاؤس میں ایک اہم سیکیورٹی بریفنگ دی گئی، مگر حیران کن طور پر پاکستان تحریکِ انصاف اور اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے اس میں شریک ہونا بھی ضروری نہ سمجھا۔

انہوں نے کہا یہ وہی عناصر ہیں جو ہر وقت قومی سلامتی کے معاملات پر بیانات دیتے ہیں، مگر جب ریاست انہیں بریفنگ دینے اور اعتماد میں لینے کے لیے بلاتی ہے تو یہ سیاسی تماشہ لگا کر غائب ہو جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے نزدیک قومی مفاد نہیں بلکہ صرف اپنی سیاست اہم ہے۔ایسے نازک وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بریفنگ سے غیر حاضر رہنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اپوزیشن کو ملک کی سلامتی سے زیادہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کی فکر ہے۔