تحفظات ختم، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نےاہم قانون سازی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ہیں،مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی میں نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
’’سماء ٹی وی‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے نیب ترمیمی بل پر اپنی ترامیم حکومت کو بھجوا دیں،حکومت نےنیب ترمیمی بل پر پی پی کی ترامیم سے اتفاق رائے کیا ہے،حکومت نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو نیب ترمیمی بل کا مسودہ فراہم کیا تھا، نیب ترمیمی بل کی2شقوں پر اختلاف برقرار ہے. نیب ترمیمی بل کی تمام شقوں پر آج اتفاق رائے ہو جائے گا،نیب ترمیمی بل کی کل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے.
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی ترمیم بل کا حصہ ہے۔
