ایرانی میزائل درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، کیا چین میزائل گائیڈنس سسٹم کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے ؟ تجزیہ کار ماریو نوفال کو سوال
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایران کی میزائل صلاحیتوں میں غیر معمولی بہتری پر بین الاقوامی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تجزیہ کار ماریو نوفال نے سوال اٹھا یا کہ کیا چین فعال طور پر ایران کو اپنے جدید ریڈار اور میزائل گائیڈنس سسٹمز کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے؟ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل خوفناک حد تک درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں، مبینہ طور پر ہوٹلوں کے بالکل مخصوص کمروں اور منزلوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں سی آئی اے اور موساد کے ایجنٹس کے ٹھہرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے ہونے والی بارہ روزہ جنگ کو یاد کریں اُس وقت ان کی درستگی کافی کمزور تھی، متعدد میزائل اپنے اہداف سے چوک گئے یا ہدف سے ہٹ کر گرے۔یہ ڈرامائی تبدیلی ایسی نہیں لگتی کہ ایران نے یہ سب مکمل طور پر اپنے طور پر حاصل کر لیا ہو، یہ کسی بیرونی مدد کی طرف اشارہ کرتی ہے، غالباً چین جیسے کسی بڑے کھلاڑی کی طرف سے۔
