فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وانا کا دورہ ، مغربی سرحد کی سیکیورٹی اور جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘کا جائزہ لیا
راولپنڈی (دیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ النہدوستان کی جانب سے افغان سرزمین سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘ اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں جانب امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔
️ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا جنوبی وزیرستان کے علاقےوانا کا دورہ
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 4, 2026
مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی
شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں: فیلڈ مارشل
سیکیورٹی ماحول، انٹیلی… pic.twitter.com/CvPT4Wahz6
