پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2  پروازوں کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2  پروازوں کی اجازت مل گئی
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2  پروازوں کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ائیرلائن پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ 2  پروازوں کی اجازت مل گئی۔

جیو ٹی وی کے مطابق ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی ہیں، دمام کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے۔سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں،  یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جارہی ہیں۔