نیپرا نے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ 63 پیسے مہنگی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔
جیو نیوز کےمطابق نوٹیفکیشن کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپیہ 63 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔اضافے کا لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
