مشرق وسطیٰ میں جنگ صورت حال، متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے ایک ہفتے قبل گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشرق وسطیٰ میں جنگ صورت حال کے پیش نظر یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے ایک ہفتے قبل گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں 9 مارچ سے تعطیلات کا آغاز ہوگا جو 22 مارچ تک جاری رہیں گی، اماراتی محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ یو اے ای کی جامعات بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں شامل ہوں گی، جہاں کلاسز پیر 23 مارچ سے بحال ہوں گی۔
