پی آئی اے 12طیارے حاصل کرے گی

پی آئی اے 12طیارے حاصل کرے گی
پی آئی اے 12طیارے حاصل کرے گی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئر لائن کے بیڑے میں 12 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری دفاع اور چیئرمین پی آئی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کے مطابق دسمبر 2013ءسے قومی ایئر لائن کے بیڑے میں مزید 12 طیارے مرحلہ وار شامل ہوں گے ۔ ا نہوں نے بتایاکہ براعظم افریقہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹس کے تعاون سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

مزید : بزنس