جیمز ڈبنس پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کے نئے نمائندہ خصوصی مقرر

جیمز ڈبنس پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کے نئے نمائندہ خصوصی مقرر
جیمز ڈبنس پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کے نئے نمائندہ خصوصی مقرر

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے جیمز ڈبنس کو پاکستان اور افغانستان کے لیے نیا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیمز ڈبنس پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 70 سالہ جیمز ڈبنس اس سے قبل کوسوو اور صومالیہ میں امریکی سفارت کار جبکہ افغانستان میں امریکی نمائندے کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈبنس انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس پالیسی کے ڈائریکٹر تعینات رہے اور یورپی یونین میں امریکی سفارت کار کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

مزید : بین الاقوامی