سیٹھی کا ’ہم جماعتوں ‘ کو خراجِ عقیدت

سیٹھی کا ’ہم جماعتوں ‘ کو خراجِ عقیدت
سیٹھی کا ’ہم جماعتوں ‘ کو خراجِ عقیدت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ صحافیوں نے آمریت کے دور میں آزادی صحافت کے لئے بے مثال جدوجہد کی تاریخ رقم کی۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر انہوں نے کہا کہ صحافت بلاشبہ ریاست کا ایک اہم ستون ہے آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کو پروان چڑحانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید : لاہور