سربجیت کی موت ہارٹ اٹیک نہیں سر میں گہری چوٹ سے ہوئی: جیو نیوز پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر لے آیا

سربجیت کی موت ہارٹ اٹیک نہیں سر میں گہری چوٹ سے ہوئی: جیو نیوز پوسٹ مارٹم ...
 سربجیت کی موت ہارٹ اٹیک نہیں سر میں گہری چوٹ سے ہوئی: جیو نیوز پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر لے آیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستانی قیدی ثناءاللہ پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستانی میڈیا بھارتی جاسوس قیدی سربجیت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر لے آیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ محکمہ داخلہ کو مل گئی ہے جس کے مطابق سربجیت کی موت سر میں گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ۔ جیو نیوز کے مطابق سربجیت سنگھ کا جیل، ہسپتال اور پوسٹ مارٹم ریکارڈ سیل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سربجیت سنگھ کے جبڑے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ اس کے سر پر چھ اور دائیں کان پر دو ٹانکے لگے ہوئے تھے، سربجیت سنگھ کے سر میں لگنے والی گہری چوٹ اس کی موت کا باعث بنی۔

مزید : لاہور