ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی جبکہ ہفتہ کوذاتی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے پرویز مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت وکیل صفائی عمران فیروز نے کہاکہ پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے ، مقامی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی اور موقف اپنایاکہ زیادہ تر اہلکار الیکشن ڈیوٹیوں پر ہیں۔ فاضل عدالت نے کہاکہ جیل ٹرائل سے متعلق کمشنر کے نوٹس کا پتہ چلاہے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کا انتظار ہے ، منظوری کے بعد ہی سب جیل میں ٹرائل ہوگا۔ عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روزکی توسیع کرتے ہوئے 18مئی کو پیشی کا حکم دیدیا۔