لاہور میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق

لاہور میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق
لاہور میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ٹاﺅن کے علاقے میں سالڈویسٹ منیجمنٹ کا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کوڑا اُٹھانے والا ٹرک الٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق ہسپتال میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ٹرک الٹنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

مزید : لاہور