ن لیگ نے ہمیشہ استحصال کیا، نواز شریف کے کسی امیدوار کی حمایت کا ”گناہ“ نہیں کرسکتے : جمعیت اہل حدیث

ن لیگ نے ہمیشہ استحصال کیا، نواز شریف کے کسی امیدوار کی حمایت کا ”گناہ“ نہیں ...
ن لیگ نے ہمیشہ استحصال کیا، نواز شریف کے کسی امیدوار کی حمایت کا ”گناہ“ نہیں کرسکتے : جمعیت اہل حدیث

  

لاہور(پ ر ) جمعیت اہل ِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنماءحافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اہل ِ حدیثوں کا استحصال کیا ہے ،کوئی بھی غیرت مند اہل ِ حدیث عالمِ دین اور کارکن نواز شریف کے کسی بھی امیدوار کی حمائت کرنے کا ”گناہ “ نہیں کر سکتا ،ساجد میر نے اپنی ”نوکری بچانے “ کے لئے ن لیگ کی حمائت کے لئے اپنی جماعت سے اپیل کی ہے مگر پورے پاکستان میں ساجد میر کے عہدے داران ساجد میر کی اپیل پر کان دھرنے اور ن لیگ کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے من پسند امیدواروں کی حمائیت کر رہے ہیں جس سے ساجد میر کی اہل ِ حدیثوں میں ”مقبولیت “ کی قلعی کھل گئی ہے اگر اَب بھی ساجد میر خود کو”قائدِ اہل ِ حدیث “ کہلانے پر بضد ہیں تو پھر اِ نہیں چاہئے کہ وہ کسی بہترین معالج سے اپنا مکمل چیک اَپ کرائیںتاکہ اپنی عمر کے آخری حصے میں تو وہ اہل ِ حدیث مکتبہ ءفکر پر رحم کریں ۔مین مارکیٹ گلبرگ میں علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ نواز شریف نے قرآن و سنت کی بالا دستی کی بجائے سُود پرسٹے لیا ،فرقہ وارانہ اور مشرکانہ عقائد کی ترویج کرتے ہوئے ہمیشہ قرآن وسنت کی آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی اور اہل ِ حدیثوں کے استحصال کو اپنا وطیرہ بنائے رکھا لہذا 11مئی کے دن کو پورے ملک کے غیور اہل ِ حدیث عوام ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے©©” متحدہ دینی محاذ“ کے امیدواروں کی حمائیت کرتے ہوئے سیڑھی کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں گے او ر جس جگہ پر ©©”متحدہ دینی محاذ کا امیدوار نہیں ہو گا کسی ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جس کا منشور قرآن و سنت کی بالا دستی اور امریکی غلامی سے نفرت پر مبنی ہو گا ۔

مزید : لاہور