سیف علی خان بھی کرینہ سے” ڈر “گئے

سیف علی خان بھی کرینہ سے” ڈر “گئے
سیف علی خان بھی کرینہ سے” ڈر “گئے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ جوڑی سیف علی خان اور کرینہ اب فلموں میں شاید کبھی ایک ساتھ نظرنہ آئیں، سیف علی خان کاکہناہے کہ شادی کے بعد اطمینان کی وجہ سے ان کے لیے کرینہ کے مقابل اُن کیلئے اچھی اداکاری کرنا ممکن نہیں۔چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے وہ کرینہ کے مقابل سکرین پر خود کو بہت زیادہ مطمئن محسوس کرتے ہیں، اسی اطمینان کے باعث ان کے لیے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ممکن نہیں رہتا۔ سیف کا خیال ہے کہ اگر ان کا اپنے ساتھ کام کرنے والے ادکار سے مقابلہ ہو تبھی وہ اچھی کارکردگی دکھا پاتے ہیں۔ سیف نے اس مشکل کا حل یہ ڈھونڈا ہے کہ وہ آئندہ کرینہ کے ساتھ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

مزید : تفریح