گورنر خیبرپختونخوا ہ اپنے بھائی کی مہم چلا رہے ہیں:پروفیسر ابراہیم

گورنر خیبرپختونخوا ہ اپنے بھائی کی مہم چلا رہے ہیں:پروفیسر ابراہیم
گورنر خیبرپختونخوا ہ اپنے بھائی کی مہم چلا رہے ہیں:پروفیسر ابراہیم

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر اور این اے 26 سے پارٹی امیدوار پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار این اے 43باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید کے مقابلہ میں اپنے والد حاجی بسم اللہ خان کے لئے انتخابی مہم چلا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اس کا سختی سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔انہوںنے کہاہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو صدر زرداری نے فری ہینڈ دے رکھاہے جو اپنے والد کو الیکشن میں کامیاب کروانے کے لئے پری پول رگنگ کے مرتکب ہورہے ہیںجس کے تحت سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح باجوڑ کے عوام پر جرگوں کے ذریعے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ اور ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ ہارون الرشید کو ووٹ نہ دیا جائے۔

   

مزید : پشاور