ڈائریکٹر طاہر جبار کی فلم ”ایسا وقت بھی آئے گا“ مکمل

ڈائریکٹر طاہر جبار کی فلم ”ایسا وقت بھی آئے گا“ مکمل

  

لاہور( فلم رپورٹر)پروڈیوسر و ڈائریکٹر طاہر جبار کی فلم”ایسا وقت بھی آئے گا“ مکمل ہوگئی ہے جس میں کام کرنے والے فنکاروں میں مسعود اختر،راحیلہ آغا،صدف بھٹی، اور دیگر فنکار شامل ہیں۔طاہر جبار نے”پاکستان“ کو بتایا کہ بہت جلد میں ایک نئی فلم شروع کرنے جارہا ہوں جس کے بعد تین اور فلمیں بناﺅں گا ،میں زیادہ تر کام خود کرتا ہوں میں نے اپنی فلم میں دس نئے فنکاروں کو متعارف کرایا ہے کیونکہ اکثر نئے فنکاروں کو مواقع کم ملتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کا بحران کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میری کوششیں رنگ لائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر جبار پروڈکشن پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کرے گی۔

مزید :

کلچر -