اداکارہ دانیہ انور کی خاموشی سے شادی

اداکارہ دانیہ انور کی خاموشی سے شادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ دانیہ انور نے خاموشی سے شادی کرلی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ دانیہ انور نے ٹی وی پروڈکشن سے وابستہ ایک نوجوان عمر منصور سے لو میرج کی ہے اور ان کی شادی میں چند قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی البتہ انہوں نے شادی اچانک ہی کی۔ دانیہ انور بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی پروگراموں کی میزبانی کرچکی ہیں۔”پاکستان“ سے گفتگو میں دانیہ انور نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر شادی جلدی کرنا پڑی ،میں جلد ہی دوستوں کو دعوت دوں گی ۔انہوں نے کہا میں شوبز میں کام جاری رکھوں گی۔

مزید :

کلچر -