عائزہ خان اور مدیحہ رضوی کی ڈرامہ سیریل ”میرے مہربان “کامیاب

عائزہ خان اور مدیحہ رضوی کی ڈرامہ سیریل ”میرے مہربان “کامیاب
عائزہ خان اور مدیحہ رضوی کی ڈرامہ سیریل ”میرے مہربان “کامیاب
کیپشن: aiza khan

  

لاہور(فلم رپورٹر)عائزہ خان اور مدیحہ رضوی کی نئی ڈرامہ سیریل ”میرے مہربان “کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ہے ۔اس پراجیکٹ کی کہانی محبت‘لالچ‘ خودغرضی اور رشتوں کے گردگھومتی ہے۔ کہانی کا مرکزی کردارمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی حیا نامی حساس اور نیک دل لڑکی ہے جس سے ذیشان اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کر لیتا ہے ۔دولت کی لالچ میں اندھی ذیشان کی ماں اور بہن حیا کے خلاف سازشیں کر کے ذیشان کو دوسری شادی کے لئے ورغلانا شروع کردیتی ہیں۔ذیشان وقت اور حالات کی سازشوں کا شکا ر ہوجائے گا؟یاپھر حیا اپنی ذہانت اور صبر سے اپنا گھر بچا لے گی۔اس میگا پراجیکٹ کو فاروق رند نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سیونتھ سکائی کی اس پیشکش کی رائٹر ماہا ملک ہیں۔ڈرامہ سیریل”میرے مہربان“کے نمایاں اداکاروں میںعائزہ خان‘ مدیحہ رضوی‘ نیلم منیر‘ صنم چوہدری‘آغاعلی‘ ہمایوں اشرف‘ حسن نیازی ،نوشین اورعصمت زیدی شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -