اداکارہ و ماڈل اقراءبھارتی فلم ”ہم شکل“ میں جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ و ماڈل اقراءبھارتی فلم ”ہم شکل“ میں جلوہ گر ہوں گی

  

لاہور(آن لائن) اداکارہ و ماڈل اقراءبھارتی فلم ”ہم شکل“ میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارت میں فلم کی شوٹنگ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ کا معیار دنیا کے کسی بھی ڈرامہ سے زیادہ بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”لو لائف اور لاہور“ کی چند اقساط میں کام کرچکی ہوں اور ابھی دو مزید ڈراموں میں کام کے حوالے سے بات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -