آنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا

آنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا

  

 نیویارک( اے این این )ہالی وڈآنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا ریلیزکردیاگیا۔کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی نئی میوزک البم کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیاہے۔بس چند دن بعد 13 مئی کومکمل البم پیش کی جائے گی۔پا پ آئیکن آنجہانی مائیکل جیکسن کی موت کے بعد 13مئی کوان کا نیا میوزک البم اسکیپ "Xscape" پیش کیا جا رہا ہے۔اس میوزک البم میں مائیکل جیکسن کے گائے گئے وہ گیت شامل کیے گئے ہیں۔

 جو انھوں نے سن 1983 سے 1999 کے دوران ریکارڈ کیے مگر ریلیز نا ہو سکے۔اس البم کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو مائیکل جیکسن نے 1983 میں تحریر کیا اور اس کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی تھی۔

مزید :

کلچر -