شاہد کپور کی سپرہٹ فلم ”کمینے“ کا سیکوئل ”ماہا کمینے“ بنانے کی تیاریاں شروع

شاہد کپور کی سپرہٹ فلم ”کمینے“ کا سیکوئل ”ماہا کمینے“ بنانے کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ میں مشہور اور کامیاب فلموں کے سیکوئل بنانے کا رحجان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس سے متاثر ہوکر اب اداکار شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی سال 2009ءکی ہٹ فلم ”کمینے“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ہدایتکار وشال بھردواج نے سیکوئل کا نام ”ماہا کمینے“ رکھا ہے جس میں مرکزی کردار کیلئے شاہد کپور کا ہی انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے قبل کمینے میں ڈبل کردار میں نظر آئے تھے۔ شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ”حیدر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد ماہا کمینے پر بھی کام شروع کردیں گے۔

مزید :

کلچر -