اداکارہ کرن تعبیر کراچی منتقل اپنا گھر بھی خرید لیا

اداکارہ کرن تعبیر کراچی منتقل اپنا گھر بھی خرید لیا

  

لاہور(رپورٹر) اداکارہ کرن تعبیر بھی کراچی منتقل ہوگئی ہیں جہاں انہوں نے اب اپنا گھر بھی خرید لیا ہے۔کرن تعبیر ایک سال پہلے کام کے لئے کراچی گئی تھیں جہاں انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا تاہم وہ وہاں شفٹ نہ ہوسکیں ۔کچھ عرصہ پہلے انہیں وہاں کئی اور ڈراموں میں کاسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کی مصروفیات بڑھ گئیں جس پر انہوں نے لاہور واپس آنے کا رادہ تبدیل کرتے ہوئے وہاں گھر خرید لیا۔”پاکستان“ سے گفتگو میں کرن تعبیر نے کہا کہ لاہور سے دور رہنا وویسے تو بہت مشکل ہے لیکن کام کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں کرن تعبیر نے بتایا کہ میں تین ڈراموں کی ریکارڈنگ کرا رہی ہوں جبکہ جلد ہی میری سیریل” میں برائے فروخت ہوں“ آن ائر ہونے والی ہے۔

مزید :

کلچر -