فرانس نے امریکا کینیڈا ،میکسیکو اور جاپان سے سور کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

فرانس نے امریکا کینیڈا ،میکسیکو اور جاپان سے سور کی درآمد پر پابندی عائد کر ...

  

پیرس (اے پی پی) فرانس نے امریکا کینیڈا ،میکسیکو اور جاپان سے سور کی درآمد پرم پابندی عائد کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سور کے دستوں کے وبائی مرض کے جراثیم کو ملک سے داخلے سے روکنا ہے ۔ فرانس کی وزارت زراعت نے گزشتہ روز اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا اطلاق سور کے اجزا سے بنی ہوئی جانوروں کی خوراک پر بھی ہوگا۔ فرانس پہلا یورپین ملک ہے جس نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ امریکا ، کینیڈا ، میکسیکو اور جاپان سے زندہ سور اور سور کی چربی سے دیگر اشیاءاور جانوروں کی خوراک پر آئندہ فیصلے تک پابندی رہے گی۔

مزید :

عالمی منظر -